شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ سمیت شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

9  جنوری‬‮  2020

لندن(این این آئی)برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کی ذمہ داریوں اور شاہی حیثیت سے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے دونوں نے مالی طور پر خود کفیل ہونے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا وقت برطانیہ اور شمالی امریکا کے درمیان گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملکہ کی دیکھ بحال کی اپنی ذمہ داریاں بہ خوبی انجام دیتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جغرافیائی توازن ہمیں اپنی شاہی روایت کی تعریف کے ساتھ اپنے بیٹے کی پرورش کرنے کے قابل بنائے گا جس میں وہ پیدا ہوا تھا، اور ساتھ ہی ہمارے اہل خانہ کو اگلے باب پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس میں ہمارے نئے خیراتی ادارے کا آغاز بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے نے اس فیصلے کے بارے میں شہزاہ ولیم سمیت کسی شاہی فرد سے مشورہ نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ بکنگھم پیلس ان کے اس اعلان سے مایوس ہوا ۔تاہم انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اس بیان میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کے بارے میں کئی ماہ سے غوو خوض کررہے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…