منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے خوشخبری یو اے ای حکومت ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمان (آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے جس کے تحت 5 سال کا سیاحتی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملکی میڈیا کے مطابق نئی ویزا پالیسی کا فیصلہ اماراتی وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی

صدرات میں ہونے والے اماراتی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے فیصلے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 5 سال کا سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا جس کے تحت یو اے ای میں ملٹی پل (متعدد بار) داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی ویزا تمام ملکوں کے شہریوں کے لیے جاری کیا جائے گا۔اس پالیسی کے تحت بڑی تعداد میں مزید سیاحوں کو یو اے ای کی سیاحت پر راغب کیا جاسکے گا۔اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ اس وقت یو اے ای ہر سال 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے اور ہم مزید سیاحوں کی توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ گلف نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 5 سال کے ملٹی پل ویزا والے سیاحوں کو ایک بار یو اے ای میں داخلے کے بعد 6 ماہ تک رہنے کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…