بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

قاسم سلیمانی حملہ !ہمیں کس چیز سے بے خبر رکھا گیا ؟ برطانیہ سمیت اہم بڑےاتحادیوں نےامریکہ کو آنکھیں دکھانا شروع کر دیں، فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن )امریکا نے 3 دن کے اندر کویت سے فوج نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔کویتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ عری فجان کیمپ کے امریکی کمانڈرکا خط ملا ہے جس میں 3 دن میں انخلا کا بتایا گیا ہے۔عری فجان کیمپ کے کمانڈر کا خط غیر متوقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکی محکمہ دفاع سے رابطہ کر رہے ہیں۔امریکا اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کے باعث نیٹو اور رکن ممالک کینیڈا،

جرمنی ہنگری اور رومانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے فوجی اہلکاروں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا. عراق میں نیٹو کے تحت کینیڈا کے 500ہنگری کے200رومانیہ کے 14جرمنی کے120اورکروشیا کے 14اہلکار موجود تھے جنہیں ایرانی حملوں کے فوری بعد اردن اور کویت میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔عراق کی جنگ میں نیٹو کے رکن ممالک میں سے برطانیہ، آسٹریلیاڈنمارک، ناروے، پرتگال سپین، بلغاریہ ،فرانس اور اٹلی جیسے اہم ممالک پہلے ہی طویل جنگ کی وجہ سے اپنے دستے عراق سے نکال چکے ہیں اور اب امریکا کے ساتھ نیٹو اتحادیوں میں چند ممالک ہی باقی بچے تھے تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے بھی اپنے دستے نکال لیے ہیں ، ایک اہم امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے سے پہلے اپنے نیٹو اتحادیوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیاجس کی وجہ سے وہ اسے امریکا ایران جنگ سمجھ کر اپنے فوجی نکال رہے ہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عراق میں امن وامان کی خراب ہوتی صورتحال کی وجہ سے اب عراقی تیل تک نیٹو اتحادیوں کی رسائی آسان نہیں رہی تو دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا نیٹواتحادیوں کے ساتھ ہتک آمیزرویہ ہے صدر ٹرمپ کئی بار باور کرواچکے ہیں کہ امریکا کو نیٹو میں زیادہ حصہ دینا پڑتا ہے جبکہ یورپی اتحادی نیٹوکے فنڈزکے لیے بہت تھوڑی مالی معاونت فراہم کرتے ہیں. عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحادی اس لیے پیچھے ہٹ رہے ہیں کہ انہیں لگتا ہے کہ امریکا نے

انہیں افغانستان اور عراق کی طویل جنگوں میں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جبکہ یہ جنگیں امریکاکی ہیں تو امریکا ہی ان جنگوں کو نمٹائے. دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد نیٹو نے عراق سے اپنے اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور ایران کشیدگی کے

باعث اہلکاروں کو وقتی طور پر عراق سے کہیں اور بھیجا جارہا ہیترجمان نیٹو کے مطابق اہلکاروں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر دیگر ممالک بھیجا جارہا ہے تاہم نیٹو کی عراق میں موجودگی رہے گی اور حالات کے مطابق عراقی فوجیوں کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا جب کہ ٹریننگ آپریشن کو وقتی طور پر معطل کیا گیا ہے



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…