واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کی جانب سے ایک باضابطہ خط جس میں عراق کومطلع کیاگیاہے کہ امریکی فوجیوں کاانخلاء شروع ہوگا،صرف ایک ’’مسودہ‘‘ہے اوراس مرحلے پراسے بھیجنے کاکوئی ارادہ نہیں ،یہ بات پنٹاگون کے جوائنٹ چیفس چیئرمین مارک ملی نے گزشتہ روزکہی۔ ملی نے صحافیوں کوبتایاکہ یہ ایک غلطی تھی
،دیانتداری سے غلطی ہے ،مسودہ ایک غیردستخط شدہ خط ہے کیونکہ ہم فورسزکوادھرادھرمنتقل کررہے ہیں۔ ملی نے کہاکہ ان کی ابھی امریکی سینٹرل کمانڈکے کمانڈرجنرل فرینک میکنزی کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت ہوئی ہے ،جنہیں اس غلطی سے متعلق بریف کیاگیاہے ۔ ملی نے کہاکہ یہ ایک غلطی تھی ،اسے نہیں بھیجاجاناچاہئے تھا۔