واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو پندرہ سال قبل ہلاک کردیا جانا چاہیے تھا۔ سلیمانی کو گذشتہ جمعہ کو ایک ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا مگرسلیمانی کو ہلاک کرنے میں پندرہ سال تاخیر کی گئی۔انہوں نے منگل کے روزامریکی ریڈیو کو انٹرویو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سلیمانی ایران میں اصل فوجی کمانڈر تھا۔ وہ ایک دہشت گرد تھا جو ہزاروں افراد کو
ہلاک کرنے کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سلیمانی کو دہشت گرد قرار دیا ہے لیکن انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کیا اور اس معاہدے کے ذریعے ایران کو ایک کھرب 50 ارب ڈالر کی نقد رقم فراہم کی۔امریکی صدر نے ایرانی لیڈروں کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے کوئی انتقامی کارروائی تو اسے امریکا کی طرف سے زبردست جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔