مودی سرکار مسلم مخالف متنازع قانون پر فلمی ستاروں کو منانے کیلئے سرگرم

6  جنوری‬‮  2020

ممبئی(این این آئی)مودی سرکار مسلم مخالف متنازع قانون پر فلمی ستاروں کو منانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔میڈیا ر پورٹ کیم طابق بھارت دارالحکومت نئی دلی سمیت مختلف ریاستوں (اترپردیش، آسام، کانپور) اور شہروں ( حیدرآباد، بنگلور، سلی گوری، چنائی اور گوہاٹی) سمیت متعدد مقامات پر لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین مودی سرکار کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور متنازع قانون منسوخ کرنے کا

مطالبہ کررہے ہیں جب کہ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اور نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا۔بھارت بھر میں اس قانون کے خلاف احتجاج کے باوجود بالی ووڈ کے تینوں خانز (سلمان، شارہ رخ اور عامر) سمیت اجے دیوگن، اکشے کمار اور دیگر نامور ستاروں نے متنازع قانون پر بات کرنے سے انکار کیا اور کچھ نے تو بل کی حمایت میں بھی بیانات دیے تاہم ہرتھیک روشن، فرحان اختر اور سوارا بھاسکر نے اس متنازع قانون کی شدید مذمت کی۔دوسری جانب مودی سرکار اپنے خلاف احتجاج کو روکنے کیلیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب وہ بالی ووڈ اور مراٹھی فلم انڈسٹری کے ستاروں کو منانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر عہدیداران چاہتے ہیں کہ فلمی ستارے اپنے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے متنازع قانون کے حوالے سے لوگوں کو منانے کی کوشش کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومتی پارٹی بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نے دونوں فلم انڈسٹری سے 20 سے 25 نامور اداکاروں کو ملاقات کے لیے طلب کیا ہے جس میں انہیں مسلم مخالف متنازع قانون کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور مسلم مخالف قانون کے حوالے سے گردش کردہ خبروں کی حقیقت کے بارے میں بتایا جائے گا تاکہ وہ انہیں عوام تک پہنچانے میں حکومت کی مدد کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…