شہریت ترمیمی قانون،پاکستان میں سابق بھارتی سفیر شیو شنکر مینن  نے مودی سرکار کو خبر دار کردیا

4  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ اور پاکستان میں سابق بھارتی سفیر شیو شنکر مینن نے خبردار کیا ہے نریندر مودی کی جانب سے لوگوں کو الگ کرنے اور مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کے اقدام سے بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ خطاب کے بعد مذکورہ بیان دیا۔

امیت شاہ نے راجستھان میں ایک جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔نئی دہلی میں کونسٹیٹیوشنل کنڈکٹ گروپ اور کاروانِ محبت کی جانب سے منعقد کی گئی عوامی سماعت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ کشمیر میں ہوا اس کے ساتھ سلسلہ وار کارروائیوں کا مجموعی اثر ہے ، ہمیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم تنہا ہیں، وزیر خارجہ نے امریکی قانون سازوں سے ملاقات منسوخ کردی تھی۔شہریت ترمیمی ایکٹ اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کے عالمی نتائج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کے مستقبل کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عالمی پریس کو دیکھیں تو عالمی سطح پر بھارت سے متعلق رائے عامہ تبدیل ہوگئی ہے یہ خود سے عائد کیا گیا مقصد ہے۔سابق سیکریٹری خارجہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تک کہ بھارت کے دوست ممالک بھی ملک کے اندرونی معاملات سے متعلق نامعقول انداز میں بات کررہے ہیں۔شیو شنکر مینن نے کہا کہ  بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے کہا کہا کہ انہیں آپس میں لڑنے دو، اگر ہمارے دوست ایسا محسوس کرتے ہیں تو ہمارے مخالفین کو کیسا محسوس کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ کشمیر کا معاملہ جو 1971 سے اقوام متحدہ میں غیرفعال تھا وہ بھی بحال ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…