تہران (این این آئی)عراق میں امریکی حملے میں قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر
علی خامنہ ای نے پہلی بار نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت کی۔آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی قدس فورس کے نائب کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے اور ان کا شمار ایران کے اہم عسکری کمانڈروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے 1980 کی دہائی میں عراق ایران جنگ کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔