بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

لندن میں مسجد کے قریب اسلام مخالف وال چاکنگ،پولیس کو طلب کر لیاگیا، میئر صادق خان نے انتہائی دبنگ اعلان کر دیا

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی دارالحکومت لندن میں مسجد اور نارتھ برکسٹن اسلامی ثقافتی مرکز کے قریب واقع عمارت پر نامعلوم افراد نے اسلام مخالف وال چاکنگ کردی جس پر پولیس کو طلب کر نا پڑا۔برطانوی اخبار کے مطابق مسجد اور ثقافتی مرکز

کے قریب واقع عمارت کی دیوار پر اسلام مخالف وال چاکنگ کو دیکھ کر صبح 11بجے پولیس کو طلب کر نا پڑا۔میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ہماری تفتیش جاری ہے اور ہم مقامی حکام کے ساتھ مل کر ان اشتعال انگیز ریمارکس کو جلد از جلد مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تمام افراد کو بغیر کسی زبانی، جسمانی یا تحریری تضحیک کے اپنی زندگیاں گزارنے کا پورا حق حاصل ہے لہٰذا ہم اس طرح کا امتیازی سلوک کبھی برداشت نہیں کریں گے اور ہم ہر ممکن حد تک اس طرح کے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے پْرعزم ہیں۔دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے ٹوئٹر پر اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ برکسٹن اسلامک سینٹر کے قریب اسلام مخالف نعرے درج کیے جانے کے بارے میں سن کر انہیں شدید تکلیف پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں واضح کردوں کہ اس طرح کے کاموں میں ملوث بزدل اور جرائم پیشہ عناصر سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…