مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)سعودی شہزادہ محمد سعود نے اسرائیلی ریاست کے ویزے پر مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعود مسجد اقصیٰ میں داخل ہو اتو وہاں پرموجود نمازیوں نے اسے نکال باہر کیاگیا۔ اس دورے کے دوران اس نیاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور کئی دوسرے اسرائیلی سیاسی
گماشتوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سعود نے اسرائیلی لیڈروں کو یقین دلایا کہ ان کا ملک اسرائیل کے خلاف ایران خطرات کو سمجھتا ہے اوریہ کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم موصوف نے فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی مظالم پر کوئی ایک بات کہنے کی بھی ہمت نہیں کی۔