پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جوہری معاہدہ، ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کو دو ٹوک فیصلہ سنا دیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے میں ایران کے مفادات حاصل نہ ہوئے تو ایران اس معاہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ جاپان کے دوران جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ٹوکیو میں ملاقات میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کہ ایرانی مشکل کے ساتھ مذاکرات میں داخل ہو رہے ہیں

لیکن اگر کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو ایران اس کی پابندی کرے گا۔ اگر ایران کو اس کیمفادات نہیں مل پاتے تو تہران اس معاہدے سے الگ ہوسکتا ہے۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کردی ہیں۔ معاہدے سے امریکا کی دست برداری کے بعد بھی ایران صبر کا مظاہرہ کررہا ہے۔روحانی نے متنبہ کیا کہ اگر جوہری معاہدے کے دائرہ کار میں ایران کے مفادات پورے نہیں ہوئے تو یہ فطری بات ہے کہ ہم اسے برقرارنہیں رکھ سکیں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارا صبر قائم نہیں رہے گا، کیونکہ معاہدے پر پابندی کا کوئی فائدہ نہ ہوا تو ہمارا اگلا فیصلہ ان ذمہ داریوں کو ختم کرنے کا ہوسکتا ہے۔جاپان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیں امریکیوں کے ساتھ اپنے معاملات میں بات چیت میں کوئی حرج نہیں مگر پہلے امریکا کو ڈیڑھ سال قبل کی گئی غلط کی اصلاح کرنا ہوگی اور اسے ٹریک پرآنا ہوگا۔روحانی نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم کسی بھی ایسے مذاکرات یا کسی ایسے معاہدے کو مسترد نہیں کرتے جو ہمارے قومی مفاد میں ہو۔لیکن ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے بار بار کہا کہ کسی کو بھی امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں کرنی چاہیئے۔درایں اثنا یورپی طاقتوں نے ایران کو معاہدے سے دستبرداری کے خلاف متنبہ کیا۔ جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے زور دے کر کہا کہ اگر ایران اپنی جوہری ذمہ داریوں کو ختم کرتا ہے تو اس کیخلاف بین الاقوامی پابندیاں بحال کی جا سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…