دبئی(آن لائن)متحدہ عرب امارات کی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ دوران سفر10 سال سے کم عمر بچے کوگاڑی کی اگلی نشت پر بٹھانے والے ڈرائیور کو4 سو درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دوران سفر گاڑی کی
اگلی نشست پر بیٹھنے والا بچہ 10 سال سے کم عمر یا اس کا قد 145سینٹی میٹر سے کم ہوا تو ڈرائیور کو 400 درہم بطور جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ پولیس نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور بچوںکو اگلی نشست پر بٹھانے کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔