واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ سینیٹ میں مواخذہ کا ٹرائل فوری شروع کیا جائے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
کہا کہ ڈیموکریٹس نے مجھے سینیٹ میں ہونیوالی کارروائی، وکیل، گواہ اور کسی بھی چیز کے متعلق معقول طریقہ کار نہیں بتایا اور اب ڈیموکریٹس سینیٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ سماعت کیسے کی جاتی ہے لہذا میں چاہتا ہوں کہ سینیٹ میں مواخذہ کا ٹرائل فوری شروع کیا جائے۔