جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

نریندر مودی، امیت شاہ کی جوڑی اقتدار کیلئے ملک اور سماج کو توڑرہی ہے، کانگریس نے بی جے پی قیاد ت کو آئینہ دکھادیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(اے این این )کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر زوردار حملہ کرتے ہوئے ملک اور سماج کو توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی۔شاہ کی جوڑی اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اس لئے قوم اور آئین بچانے کی خاطر لوگوں کو آگے آنا چاہئے۔

کانگریس کی صدرسونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے ہفتے کورام لیلا میدان میں ‘بھارت بچاو ریلی’ سے خطاب کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق ریلی سے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت، مدھیہ پردیش کے و زیراعلی کملناتھ، چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل، ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، مسٹر جیوترآدتیہ سندھیا، مسٹر سچن پائلٹ اور دیگر پارٹی لیڈروں نے خطاب کیا۔ مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے محترمہ سونیا گاندھی نے کہاکہ یہ حکومت اصل امور کو چھپانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ وہ جب چاہتے ہیں صدر راج لگاتے ہیں اور جب چاہتے ہیں ہٹا دیتے ہیں۔ اب ان میں شہریت کا نیا شوق چڑھ گیا ہے۔ شہریت ترمیی بل لاکر ملک کی روح پر حملہ کیا جارہا ہے۔ یہ قانون ملک کو تباہ کردے گا۔ اس کی وجہ سے شمال مشرق کی ریاستیں جل رہی ہیں۔ ہمار ا ملک ایسے قانون کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ اس حکومت نے اپنے اناج پیدا کرنے والوں کی فکر چھوڑ دی ہے۔ ملک کا کسان سرکاری پالیسیوں سے بہت پریشان ہے۔ ان کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ انہیں کھاد اور بیج نہیں مل رہے ہیں۔ پانی بجلی کی سہولت نہیں مل رہی ہے اور نہ ہی انہیں فصل کی قیمت مل رہی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کسان سے ان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…