لندن (این این آئی)برطانیہ کے تاریخی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرانے والی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن اور سابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام نے یہ مینڈیٹ یورپی یونین سے نکلنے کیلئے دیا ہے اس لیے برطانیہ اذئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دیگا۔گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق
سابق حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو 364 جبکہ بریگزٹ کی مخالف لیبر پارٹی کو 202 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عوام نے انہیں یورپی یونین سے نکلنے کے لیے واضح مینڈیٹ دے دیا ہے اور یہ کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اْترنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔