واشنگٹن( آن لائن )امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے گزشتہ روزکہاہے کہ انہوںنے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کوخبردارکیاہے کہ اگرماسکوآئندہ سال کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرتاہے توانتقامی کارروائی کاسامناکرناپڑیگا۔پومپیونے واشنگٹن میں لاروف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کے سوال پرمیرامؤقف واضح ہے ،یہ ناقابل قبول ہے ۔انہوںنے کہاکہ کیاروس یاغیرملکی عناصرکوہمارے جہموری عمل کونقصان پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے
،ہم اس پرجوابی کارروائی کریں گے ۔لاروف نے ایک مرتبہ پھرٹرمپ کی حمایت کیلئے 2016ء کے انتخابات میں روس کی مداخلت کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس پررپورٹس کومستردکردیا۔لاروف نے کہاکہ ہم نے ایک مرتبہ پھرواضح کیاہے کہ امریکہ میں داخلی عمل میں ہماری جانب سے مبینہ مداخلت کے حوالے سے تمام ترقیاس آرائیاں بے بنیادہیں ۔لاروف نے روس کی جانب سے پیشکش کودہرایاجوکہ غیرسرکاری تنظیموں کیلئے امریکی حمایت پرناراضگی کااظہارکرچکاہے ،کے ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت پردونوں ممالک کومعاہدہ کرناچاہئے۔