اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

لندن برج کے قریب فائرنگ کے واقعے کا ڈراپ سین، نوازشریف واپس،ایک شخص ہلاک،ایک گرفتار،متعدد افراد زخمی،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی دارالحکومت کے علاقے لندن برج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت میں لندن برج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا،

فائرنگ کے بعد لندن برج اور اطراف کی سڑکوں کو کچھ دیر کیلئے بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن برج پر کچھ لوگ آپس میں جھگڑ رہے تھے،ایک چاقو بردار شخص لوگوں پر حملہ کررہا تھا جسے دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کر کے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق چاقو کے وار سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن برج پر فائرنگ کے نتیجے میں ہسپتال نہ پہنچ سکے راستے بند ہونے کے باعث واپس گھر روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں علاج کی غرض سے مقیم سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے لندن برج کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروانا تھا جس کیلئے وہ گھر سے روانہ ہوئے تاہم وہاں فائرنگ کے واقعہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے راستے کو بندکردیا جس کے باعث سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہسپتال نہ پہنچ سکے اور راستے سے ہی واپس چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…