ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

ہیومن رائٹس واچ کا ایرانی حکومت پرمظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کا الزام

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ایرانی حکام پر اس ماہ کے وسط میں ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران خلاف کریک ڈاؤن اور حراست میں لیے دوران تشدد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کو چھپانے کا الزام عاید کیا ہے۔

اورکہاہے کہ ایرانی حکومت ملک میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی اصل تعداد کو دانستہ طور پرچھپا رہی ہے۔غیرملکی خبررسا ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت جان بوجھ کر مظاہرین کے بڑے پیمانے پر ہونیوالی ہلاکتوں ، گرفتاریوں اور دوران حراست مارے جانے والے افراد کی تعداد کو چھپا رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے ایران میں مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل پیج نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تہران اموات کی صحیح تعداد فراہم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ کئی افراد کو دوران حراست اذیتیں دے کر موت کے گ گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ 7 ہزار افراد اس وقت بھی زیر حراست ہیں۔ عقوبت خانوں میں کم سے کم 140 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ ایرانی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ پولیس اور پاسداران انقلاب کے وحشیانہ کریک ڈائون اور تشدد کے نتیجے میں 500 کے قریب مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…