جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

امریکی ایوان نما ئندگان کی رکن الہان عمر پرغیرملکی ایجنٹ ہونے کا الزام

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوانِ نما ئندگان کی مسلم رکن الہان عمر پر ایک غیرملکی حکومت کا ایجنٹ ہونے ،ایران کو حساس معلومات فراہم کرنے اور باہر سے رقوم وصول کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کے خلاف کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخص ایلن بندر نے فلوریڈا میں ایک ضلعی عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران میں یہ سنگین الزامات عاید کیے ہیں۔

انھوں نے 23 اکتوبر کو ٹورنٹو سے فلوریڈا کی ضلعی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرایا تھا۔کویتی نڑاد ایلن بندر نے قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک کے شاہی خاندانوں اور حکومتوں سے گہرے روابط کا دعویٰ کیا ۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے قطری امیر کے سکیورٹی سے متعلق امور کے سیکریٹری محمد بن احمد بن عبداللہ المسند اور دو اور قطری عہدے داروں سے ملاقات کی تھی۔اس کویتی نڑاد نے اپنے بیان حلفی میں ان تینوں قطری عہدے داروں کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ رقوم مہیا نہیں کرتے تو الہان عمر امریکا میں کسی بھی اور سیاہ فام صومالی مہاجر کی طرح مقیم ہوتیں۔وہ فلاحی فنڈ وصول کررہی ہوتیں یاپھر اختتامِ ہفتہ پر میزوں پر خدمات انجام دے رہی ہوتیں۔بندر کو امیرقطر کے بھائی شیخ خالد بن حمد آل ثانی کے خلاف مقدمے کی سماعت کے وقت بیان کے لیے طلب کیا گیا تھا۔شیخ خالد پراپنے امریکی محافظ کو دو افراد کو قتل کرنے کا حکم دینے اور طبی عملہ کے ایک امریکی رکن کو زیر حراست رکھنے کیالزام میں مقدمہ چلایا جارہا ہے۔انھوں نے بیان حلفی میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ انھیں قطری عہدے داروں نے امریکی سیاست دانوں اور صحافیوں کی قطر کے لیے خدمات حاصل کرنے کی ذمے داری سونپی تھی۔اس پر جب ایلن بندر نے اعتراض کیا تو قطری حکام کا کہنا تھا کہ بہت سے امریکی سیاست دان اور صحافی تو پہلے ہی قطر کے ’پے رول‘ پر ہیں اور ان میں سب سے زیادہ نمایاں

الہان عمر ہیں۔اس خاتون پر پہلے ہی انتخابی مہم کے دوران میں مالیاتی قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ منی سوٹا کمپین فنانس بورڈ نے جون میں یہ قراردیا تھا کہ الہان عمر نے ریاست کے انتخابی مہم کے مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا تھا اور مہم کے لیے رقم کو ریاست سے باہر سفر کے لیے استعمال کیا تھا۔قدامت پرست گروپ جوڈیشیل واچ نے ایوان نمایندگان کی اخلاقیات کمیٹی سے الہان عمر کے مالی امور کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ان پر امیگریشن فراڈ کا بھی الزام عاید کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…