بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہٹلرکو خوش کرنے کی پالیسی ایرانی رجیم کے ساتھ نہیں چلے گی: سعودی عرب

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے خبردار کیا ہے کہ جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر کو خوش کرنے کی عالمی پالیسی اب ایران کے معاملے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ بین الاقوامی برادری کو ایران کو خوش کرنے کے لیے ہٹلر کے ساتھ اختیار کی گئی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے موقع پر الجبیر نے انقلاب برآمد کرنے، سفارتی مشن پر حملہ کرنے اور عالمی جہاز رانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ایرانی روش پر توجہ دلائی۔انہوں نے کہا کہ ایران کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ دنیا اس کے خلاف متحد ہے۔ دنیا کو ایران کے خلاف متحد ہوکر ایک

واضح پیغام بھیجنا چاہیئے کہ اس کا طرز عمل ناقابل قبول ہے۔ ہم ایک مستحکم خطہ چاہتے تھے کہ ہر ایک متحد ہو کر واضح کرے کہ ایرانیوں کا طرز عمل قابل قبول نہیں ہوگا۔ ہم خطے میں ایرانی مداخلت کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ اور جبرالٹر حکومت کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ایرانی آئل ٹینکر شام میں اپنا سامان نہیں اتارے گا اور پھر جہاز نیاپنا تیل شام میں اتار دیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایرانی وزیر خارجہ دھوکے باز اور مشکوک ہیں۔ وہ اپنی حکومت کے بد تر ارادوں کو جانتے ہیں۔ لہذا ہٹلر کو مطمئن کرنے کی پالیسی ایرانی حکومت کے ساتھ کام نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…