صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے لڑنے والے عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ حوثی ملیشیا نے عرب اتحاد کا ایک ایف15جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق المالکی نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج یکم جولائی 2018 کو ایک طیارے کو مار گرانے کی ناکام کوشش کی ہے۔
حوثی باغی ایک پرانی فوٹیج کو دوبارہ پیش کرکے جنگی طیارہ مار گرانے کا دعوی کررہے ہیں۔دوسری طرف اتحاد نے جنوبی کوریا کے بحری جہاز کی یمن میں باب المندب سے اغوا کے بعد جہاز کو بازیاب کرانے اور اسے اس کی مالک کمپنی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔کرنل المالکی نے بتایا کہ ہم آبنائے باب المندب اور بحیرہ احمر میں سمندری تحفظ برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔