لندن /جنیوا (این این آئی) انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے ایران میں گزشتہ 5 روز سے جاری مظاہروں میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت سے متعلق بیان پر اقوام متحدہ نے ہلاکتوں کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور طاقت کے استعمال کے خلاف متنبہ بھی
کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق 21 شہروں میں کم از کم 106 مظاہرین مارے جاچکے ہیں۔اس نے مزید کہا کہ اموات کی اصل تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ کچھ رپورٹس میں ہلاکتوں کی تعداد 200 بتائی گئی ہے۔