نئی دہلی (این این آئی) بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹس جاری کی جاتی تھیں۔ یورپی یونین کیلئے کام کرنیوالی ’ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس‘ نے برسلز سے جاری آن لائن رپورٹ میں بتایا ہے کہ
بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹس جاری کی جاتی تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود یہ جعلی آؤٹ لیٹس 65 ملکوں میں کام کررہے تھے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ویب پورٹل شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا کے اہم ممالک سمیت 60 سے زیادہ ممالک سے آپریٹ ہورہی ہیں۔ عالمی خبروں کیساتھ ساتھ ان ویب سائٹس پر تنازع کشمیر کے حوالے سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔گزشتہ ماہ کے آغاز میں یورپی یونین کے ڈپلومیٹک اور فارن سروس معاملات کو دیکھنے والے ادارے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس نے بتایا تھا کہ ای پی ٹوڈے ڈاٹ کام نامی ایک ویب سائٹ بڑے پیمانے پر امریکی اور روسی ویب سائٹس میں شائع ہونے والی خبروں کو دوبارہ شائع کرتے ہیں۔اس ویب سائٹ پر غیر متوقع طور پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے خبروں، کالمز اور بھارت سے متعلقہ امور پر مضامین بھی بڑی تعداد میں ملے ہیں۔ بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،ان پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے بارے میں منفی رپورٹس جاری کی جاتی تھیں۔ یورپی یونین کیلئے کام کرنیوالی ’ڈس انفارمیشن ٹاسک فورس‘ نے برسلز سے جاری آن لائن رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی مفادات کیلئے سوشل میڈیا پر سرگرم 265 جعلی پلیٹ فارمز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے