جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہندوتوا کے جنون میں مبتلا مودی سرکار نے تمام تر روایتوں، مذہبی احترام اور شخصی آزادی کو رونددیا،تاریخ میں پہلی مرتبہ درگاہ حضرت بل میں جشن میلادالنبی کی تقریب روک دی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن)متعصب اور جارحیت پسند مودی سرکار کے دور میں مقبوضہ کشمیر کی قدیم درگاہ حضرت بل میں تاریخ میں پہلی بارعید میلادالنبی کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں

واقع مقدس درگاہ حضرت بل میں برسوں سے عید میلادالنبی کا اجتماع پوری شان و شوکت اور مذہبی جوش و خروش سے منعقد کیا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں عاشقان رسول مختلف اضلاع سے جوق در جوق درگاہ کا رخ کرتے ہیں۔اس موقع پر اجتماع کے شرکاء کو صدیوں سے محفوظ خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک کی زیارت کرائی جاتی ہے اور اسی نسبت سے اس درگاہ کو دنیا بھر میں خصوصی حیثیت حاصل ہے جس سے مسلمانوں کا قلبی میلان اور محبت برسوں سے قائم ہے۔ ہندوتوا کے جنون میں مبتلا مودی سرکار نے تمام تر روایتوں، مذہبی احترام اور شخصی آزادی کو روندتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار حضرت بل کی درگاہ میں عید میلاد النبی کے اجتماع کو آخری موقع پر روک دیا جس سے کشمیر بھر میں رہنے والے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال وادی میں کرفیو نافذ ہے اور قابض بھارتی فوج کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…