تہران(این این آئی)ایران نے امریکی ڈرون گرانے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود 4 ماہ بعد خلیج میں بندر ماہشہر بندرگارہ کے قریب ایک اور نامعلوم ڈرون مار گرایا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج نے خوزستان صوبے میں پرواز کرنے والے ایک نامعلوم طیارے کو میزائل کے ذریعے مار گرایا۔خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی نے کہاکہ فوج نے ڈرون کا ملبہ حاصل کرلیا ہے
اور معاملے کی تفتیش بھی شروع کردی ہے۔بعد ازاں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون ایرانی ساختہ بھی ہوسکتا ہے جو رات کے وقت ہونے والے میزائل تجربات کا حصہ بھی ہوسکتا ہے۔اس سے قبل 23 اکتوبر کو اسی علاقے میں ایرانی ساختہ ڈرون حادثاتی طور پر تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد اخبارات میں نامعلوم غیر ملکی طیارے کو مار گرانے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں۔