بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی کوریا کا جاپان کیساتھ خفیہ دفاعی معلومات کے تبادلے ،امریکہ نے دوٹوک پیغام جاری کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(آن لائن) امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کو جاپان کیساتھ خفیہ دفاعی معلومات کے تبادلے کے سمجھوتے سے علیحدگی فیصلے پر نظر ثانی پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں معاون وزیر برائے ہند بحرالکاہل سلامتی امور رانڈال شرائیور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی معلومات کے عمومی تحفظ کے

معاہدے جی سومیا کی میعاد 23 نومبر کو ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی صرف روس، چین اور شمالی کوریا جیسے ملکوں کے لیے سودمند ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بار بار میزائل داغنے والے شمالی کوریا اور اپنی بحری سرگرمیوں کو بڑھانے والے چین سے نمٹنے کے لیے جاپان امریکہ اور جنوبی کوریا کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ شرائیور نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ جنوبی کوریا اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کر ے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت جنوبی کوریا کو قائل کرنا چاہتی ہے کہ وہ جی سومیا پر قائم رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…