جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

مسلمانوں کی نگاہ میں عزت پانے والی کیوی وزیراعظم کی دو منٹ کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل،جانتے ہیں اس ویڈیو کو اب تک کتنے لوگ دیکھ چکے ہیں

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویلنگٹن(این این آئی)رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشتگرد حملوں میں 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد بہترین حکومتی اقدامات سے دنیا بھر مقبول ہونے والی کیوی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو ایک بار پھر عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔اور اس کی وجہ ایک دو سے ڈھائی منٹ کی ویڈیو ہے جس نے دنیا کے مقبول ترین وزرائے اعظم میں سے ایک کی مقبولیت کو چار چاند لگادیئے۔

جیسنڈا آرڈرن کی حکومت کو 2 سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر ان کی ٹیم نے کیوی وزیراعظم کا ایک چھوٹا سا ٹیسٹ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں گزشتہ 2 برس حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد اور کامیابیوں کی فہرست صرف 2 منٹ میں ایک ویڈیو میں بیان کرنے کا چیلنج دیا گیا۔مگر کیوی وزیراعظم نے اسے پورا کیا حالانکہ انہیں مقررہ وقت سے اوپر 30 سیکنڈ لگے مگر یہ ویڈیو اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائرل ہوچکی ہے جس پر 13 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ، 37 ہزار سے زائد لائکس اور ہزاروں کمنٹس ہوچکے ہیں۔جیسنڈا آرڈرن نے ویڈیو میں بتایا کہ 2 سال میں ان کی حکومت نے 92 ہزار ملازمتیں پیدا کیں، 14 کروڑ درختوں کو لگایا گیا، اسکولوں میں مفت لنچ پروگرام شروع ہوا، پولیس، نرسوں اور اساتذہ کی تنخواہوں کو بڑھایا گیا، کینسر کے علاج کے لیے زیادہ ریڈی ایشن مشینیں فراہم کی گئیں، 50 ہزار سے زائد افراد کو سست ڈاکٹروں کی سہولت دی گئی، کم از کم تنخواہ میں اضافہ، ایک لاکھ طالبعلموں کے لیے اسکولوں میں مزید کلاس روم تعمیر ہوئے اور بیرزگاری کی شرح کو 11 سال کی سب سے کم شرح پر لایا گیا۔یہ فہرست یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ تو وہ اقدامات ہیں جو انہوں نے ویڈیو کے اولین 30 سیکنڈ میں بیان کیے، انہوں نے اقدامات کی طویل فہرست کا سلسلہ سانس لیے بغیر مزید ڈیڑھ منٹ تک جاری رکھا۔درحقیقت یقین کرنا مشکل ہے کہ 2 سال میں کوئی حکومت اتنا کام بھی کرسکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ مختصر ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…