دشمنی صرف ایردوآن سے ہے، کس ملک نے ترک صدر کیخلاف حتمی اعلان کر دیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2019

دمشق(این این آئی )شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ترکی سے کوئی عداوت نہیں۔ ہماری دشمنی صرف صدر طیب ایردوآن اور ان کے ٹولے سے ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی صدر نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں ترکی اور روس کے درمیان طے پائے معاہدے کو عارضی قرار دیا۔ تاہم انہوں نے اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیا جس کے دور روس مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک مثبت قدم ہے لیکن اس سے سب کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

یہ صرف نقصان کو کم کرتا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں شمال مشرقی شام میں جلد ہی حکومت کی عمل داری کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔صدر بشارالاسد نے کہا کہ تمام سیاسی مواقع ختم ہونے کے بعد ادلب میں بھی ایسے منظر نامے کی توقع ہے۔ صدر اسد نے وعدہ کیا کہ تمام سرحدی علاقوں پر نہ صرف فوجی بلکہ انتظامی کنٹرول کی راہ بھی ہموار ہو گی۔کْردوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر صدر اسد نے وضاحت کی کہ ان میں سے بیشتر ہمیشہ شامی حکومت کے ساتھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…