دبئی/ریاض (این این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب کی جانب سے مستقبل قریب میں مشترکہ ویزا جاری کرنے کے منصوبے پر کام کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سعودی عرب کے اخبار ’سعودی گزٹ‘ نے اپنی خبر میں ’الاقتصادیہ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت سلطان المنصوری نے اعتراف کیا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان مستقبل قریب میں مشترکہ ویزا جاری کرنے سے متعلق مذاکرات چل رہے ہیں۔سلطان المنصوری کے مطابق مشترکہ ویزا
جاری کرنے کے حوالے سے دونوں ممالک میں مذاکرات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں اور اس حوالے سے مزید ملاقاتوں اور اہم اجلاسوں کی ضرورت ہے۔یو اے ای کی وزیر معیشت کے مطابق مجوزہ مشترکہ ویزا کے تحت دونوں ممالک میں سیاحت کو فروغ ملنے سمیت دونوں ممالک میں روابط مضبوط ہوں گے۔سلطان المنصوری نے بتایا کہ مشترکہ ویزا کے تحت ویزا حاصل کرنے والا کوئی بھی شخص یو اے ای آنے کے بعد اسی ویزا پر سعودی عرب جانے سمیت وہاں سے متحدہ عرب امارات آ سکے گا۔