تہران(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے غیرجانبدار تحریک کی فلسطین کمیٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جواد ظریف نے کہا کہ انتہا پسندی کی امریکی یک طرفہ پالیسی جو بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کرتی ہے کے
فلسطینی عوام کے خلاف تباہ کن نتائج برآمد ہوئے۔انہوں نے غیرجانبدار تحریک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی کاز کو کمزور کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب تک فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ اورتسلط ختم نہیں ہوجاتا اس وقت تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا۔