جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر بارے بیان،بھارت میں ملائیشین مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیلیں مہاتیر محمد بھی خاموش نہ رہے ، مودی حکومت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ بھارتیوں کو آگ لگ گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019 |

کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمدنے کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر ثابت قدم رہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے ضمیرکی آوازہے اوربھارت میں کچھ لوگوں کی طرف سے ملائیشین مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیلوں کے باوجود ہم نہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے اور نہ تبدیل کریں گے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کوالالمپور میں پارلیمنٹ لابی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے ضمیر کی بات کی ہے اورہم نہ اسے پیچھے ہٹیں گے اورنہ تبدیل کریں گے۔انہوں نے کہا بھارت ، پاکستان اور امریکہ سمیت تمام ممالک کو جموںوکشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ بھارتی حکومت نے 5اگست کو جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے علاقے میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ اورٹیلیفون سروسزکی معطلی سمیت غیر معمولی پابندیاں عائد کی تھیں۔ مہاتیر محمد نے28ستمبر کو نیویارک میںاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہاتھا کہ جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے اس پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا ہے۔ انہوں نے بھارت پر زوردیا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرے۔ ڈاکٹر مہاتیر کے بیان پربھارت کے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل ہوا اور ملائیشیا کی مصنوعات کے بائیکاٹ پر زوردیاگیا۔حالیہ اطلاعات کے مطابق بھارت ملائیشیاسے پام آئل اور دیگر مصنوعات کی درآمد پر نظرثانی کررہا ہے جبکہ بھارت کی تاجر تنظیم نے اپنے ارکان کو ملائیشیا سے پام آئل نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے۔

مہاتیر محمد نے کہاہے کہ حکومت بائیکاٹ کے اثرات کا جائزہ لے گی لیکن ابھی اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ کئی دفعہ ہمارے تعلقات میں تنائو پیدا ہوجاتا ہے لیکن ہم تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملائیشیا ایک تجارتی ملک ہے اورہمیں منڈیوں کی ضرورت ہے لیکن ہمیں دوسروں کے لیے بھی بات کرنا ہوگی اس لیے ہم جو کہتے ہیں کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور کچھ ناپسند کرتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…