جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب خواتین کو بغیر کسی سر پرست کے حج کرنے کی اجازت دے سکتا ہے ۔ عرب نیوز کے مطابق حکومت ویزا کے مختلف آپشنز کا مطالعہ کر رہی ہے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ خواتین مرد سرپرست کے بغیر حج و عمرہ کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے ۔ خواتین کو فی الحال زیارت کیلئے سعود ی عرب جانے کیلئے محرم کو ساتھ رکھنا ضرور ی ہے جبکہ 45 سال سے
زیادہ عمر کی خواتین کو اگر کسی منظم سفر میں ہیں تو وہ محرم کے بغیر سفر کر سکتی ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ سیاحت اور عمرہ دونوں مقاصد کیلئے وزٹ ویزا جاری کرنے کیلئے مطالعات کر رہی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس عمل سے خواتین کو محرم کے بغیر آنے کی راہ ہموار ہو گی ۔ یہ حج اور عمرہ کے شبعے میں ہونیوالی پیشرفتوں میں سے ایک ہے ۔