جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا کی نظر میں بھارت خصوصی تجارتی مراعات کا حقدار ملک نہیں، امریکی وزیر تجارت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا،بڑی شرائط عائد کردیں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی(آن لائن)امریکی وزیر تجارت ولبر روس نے کہا ہے کہ امریکا کی نظر میں بھارت خصوصی تجارتی مراعات کا حقدار ملک نہیں کیونکہ بھارت نے امریکی مصنوعات کو رسائی دینے کے وعدوں کی تکمیل بھی نہیں کی تھی اس لیے ہم نے بھارت کو دی گئی خصوصی تجارتی حیثیت اسی سال ختم کر دی تھی۔

امریکی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ اگر بھارت نئے تجارتی معاہدے کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتا ہے تو امریکا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے سوچ سکتا ہے تاہم اس کے لیے بھارت کو ماضی کی روایات نہ دہرانے اور معاہدے پر عمل  درآمد کے لیے ٹھوس یقین دہانی کرانی ہوگی لیکن تب بھی امریکا محدود تجارتی معاہدہ ہی کرے گا۔اہم بات یہ ہے کہ واشنگٹن نے اسی سال بھارت کو حاصل جو خصوصی تجارتی حیثیت ختم کر دی تھی، اس کی وجہ یہ بنی کہ بھارتی حکومت امریکی مصنوعات کو بھارتی منڈی میں اتنی وسیع رسائی نہیں دے رہی تھی، جتنی امریکا نے بھارتی مصنوعات کو اپنی داخلی منڈی میں دے رکھی تھی۔اس حوالے سے ولبر روس کی بھارتی ہم منصب پیؤش گوپال سے ملاقات بھی ہوئی ہے، دونوں جانب سے پیش کیے گئے اعتراضات پر بحث بھی ہوئی تاہم حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا جا سکا جس کے باعث یہ ملاقات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہوگئی تاہم مذاکرات جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ برس بھارت کو حاصل ’امریکا کے ترجیحات کے عمومی نظام (Generalized System of Preferences)‘ کے تحت چ?ھوٹ کو ختم کردیا تھا تاہم ایک ہفتے قبل وزیراعظم مودی کے دورہ امریکا سے یہ مراعات بحال ہونے کی امید ہوچلی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…