اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں سیاحتی ویزوں کی حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ویزے کی پالیسی سے متعلق ضوابط کا اعلان بروز جمعہ کو کیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحتی ویزے جاری ہونے بعد اس کی معیاد مدت ایک سال کی ہو گی ۔ اس دوران ہر دورے میں سعودی عرب میں سیاح زیادہ سے زیادہ 90روز تک کیا قیام کر سکیں گے ۔ ایک سال کے اندرسعودیہ میں مجموعی طور پر 180 روز سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں ہو گی۔سعودی عرب کی
جانب سےضوابط بیان کرنے بعد سیاح ان درج ذیل طریقوں پر عمل کر ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ’ایک‘ ویب سائٹ کے ذریعے’آن لائن‘رجسٹریشن کیلئے ویزہ نکلوانے کیلئے تیار کی گئی مشینوں کا استعمال ۔ ’دو‘ائیر پورٹ پہنچے پر ویزے کا حصول ’ کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ، کنگ فہد ایئرپورٹ، کنگ خالد ایئرپورٹ، پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ اور البطحاءکی زمینی سرحدی گزر گاہ)۔’تین ‘اجازت یافہ ممالک میں سعودی عرب کے سفارت خانو ں کے نمائندوں سے ویزہ وصول کیا جا سکتا ہے ۔