ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

نریندر مودی نے امریکی سینیٹر کی اہلیہ سے معافی مانگ لی

datetime 23  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن (آن لائن): عالمی دوروں پر اپنی بے تکی حرکتوں سے شہرت رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کو دورہ امریکا کے دوران سینیٹر جان کورنین کی اہلیہ سے معافی مانگنا پڑ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نے ایک جلسے سے خطاب کیا جس میں امریکی سینیٹر جان کورنین نے بھی شرکت کی۔جان کورنین نے بھارتی وزیراعظم کو بتایا کہ

آج میری اہلیہ کی سالگرہ ہے تاہم وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے جلسے میں شرکت کے لیے آ گئے جس پر اہلیہ ناراض ہے۔نریندر مودی کسی پروٹوکول کا خیال کیے بغیر نجی معاملے میں کود پڑے اور ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں سینیٹر جان کورنین کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میری وجہ سے جوڑا ایک ساتھ سالگرہ نہ منا سکا۔خیال رہے کہ ہیوسٹن میں گذشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارتی وزیراعظم کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریب میں شرکت کی اور بھارتی وزیراعظم کو عظیم دوست بھی قرار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی کے ہیوسٹن میں منعقد کیے جانے والے جلسے میں تقریباً 50 ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔جنہوں نے مودی کا شاندار استقبال کیا۔ لیکن ایک طرف جہاں مودی کو این آر جی اسٹیڈیم میں مودی کے حمایتی موجود تھے وہیں مودی کے خلاف امریکہ کے مختلف مقامات پر احتجاج بھی کیے گئے جہاں ”گو مودی گو”، ”نازی مودی” جیسے نعرے بلند ہوتے رہے، مظاہرین نے مودی کے خلاف پلے کارڈز بھی اْٹھا رکھے تھے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…