ہیوسٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریند ر مودی کے خطاب کے موقع پر فضا گو مودی گو کے نعروں سے گونج اٹھی، اسٹیڈیم کے باہر بڑا احتجاج کیا گیا، اس احتجاج میں کشمیریوں،سکھوں اورپاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرین نے مودی کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے کشمیریوں کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے، ہیوسن کشمیر
بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ مودی کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے خطاب سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں ہزاروں کشمیری، انکے ہمدرد اور بھارتی نژاد امریکی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ بھارتی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہو گئے۔