جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان باشندوں کا بھارت کو بڑا سرپرائز،ایسا کام کرتے پکڑے گئے کہ بھارتی حکام بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے،ایئرپورٹ پر پانچ افغانی گرفتار، حیرت انگیز صورتحال

datetime 22  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)نئی دہلی پولیس اور کسٹم حکام نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر 5 افغانیوں کو حراست میں لے کر ان کے پیٹ سے ہیروئن کے بھرے 370 کیپسول برآمد کرلیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ زیرحراست افغانی باشندے گزشتہ ہفتے قندھار سے نئی دہلی پہنچے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور ہیروئن سے بھرے کیپسولز کو نکالنے میں مجموعی طور پر 5 دن لگے۔

ڈپٹی کشمنر کسٹم کلریو میشرہ نے بتایا کہ برآمد ہونے والی ہیروئن کا کل وزن 4 کلو گرام تھا جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔کسٹم حکام کے مطابق افغان باشندوں کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا جب وہ قندھار سے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تین پر پہنچے۔حکام نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع تھی کہ بعض افغان باشندے اسمگلنگ کی کوشش کریں گے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ افغان باشندوں کی آمد پر شبہ ہوا کہ وہ سونا اسمگلنگ کررہے ہیں تاہم ان کے دستی بیگ کی تلاشی لی گئی لیکن کچھ نہیں ملا بعدازاں خصوصی اجازت کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ ہوا۔کسٹم افسرنے بتایا کہ ایکسرے رپورٹ میں پانچوں افغان باشندوں کے پیٹ میں کیپسول کی نشاندہی ہوئی تو انہیں نکالنے کا عمل شروع ہوا جس میں 5 دن لگے اور اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔بتایا گیا کہ کم از کم 370 کیپسول برآمد ہوئے جنہیں لیباٹری میں بھیج دیا گیا اور جب انہیں کھولا گیا تو ہیروئن نکلی۔بعدازاں زیر حراست افغان باشندوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ دہلی میں مطلوبہ شخص کو کیپسول فراہم کرنے پر انہیں 500 ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔اس ضمن میں کسٹم کشمنر نے بتایا کہ دہلی میں مذکورہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ نئی دہلی پولیس اور کسٹم حکام نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر 5 افغانیوں کو حراست میں لے کر ان کے پیٹ سے ہیروئن کے بھرے 370 کیپسول برآمد کرلیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…