امریکہ کو بڑا سرپرائز،ملا عبد الغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کے  9رکنی وفد کے چینی حکام کے ساتھ مذاکرت،اہم  فیصلے کرلئے گئے

22  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک وفد نے اتوار کو چین کے دارلحکومت بیجنگ میں چینی حکام کے ساتھ افغان امن عمل کے متعلق بات چیت کی ہے۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹر پر دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان وفد کی قیادت قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبد الغنی برادر کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نو رکنی وفد نے بیجنگ میں افغانستان کیلئے چین کے خصوصی نمائندے ڈین رین شی جو سے مذاکرات کئے۔

شاہین نے کہا کہ طالبان اور چینی حکام نے امریکہ کے ساتھ طالبان کے قطر میں مذاکرات اور امن معاہدے پر گفتگو کی۔چینی خصوصی نمائندے نے طالبان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اہم قرار دیا اور اس کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔یاد رہے کہ چین کے دورے سے پہلے طالبان کے وفد نے روس اور ایران کا بھی دورہ کیا تھا۔طالبا ن ترجمان کے مطابق ان دوروں کا مقصد خطے کے اہم ممالک کے ساتھ امن عمل سے متعلق اپنا نقطہ نظر شریک کرنا ہے۔شاہین کے مطابق روس نے بھی مذاکرات کی بحالی سے متعلق طالبان کے موقف کی حمایت کی تھی۔طالبان اس سے پہلے بھی چین کے دورے کر چکے ہیں اور چین نے بھی کئی دیگر ممالک کی طرح بین الافغانی مذاکرات کی میزبانی کرنے کی پیش کش کی ہے اگر تمام فریقین چین کے اس کردار پر متفق ہوں۔2015میں بھی چین نے ارومچی شہر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ایک اجلاس کی میزبانی کی تھی۔سینیٹ میں وزارت خارجہ کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ چین افغان مسئلے کے حل کیلئے اہم کر دار ادا کر سکتا ہے۔“این این آئی“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اس لئے امن عمل میں موثر رول ادا کر سکتا ہے کیونکہ چین نے کبھی بھی افغانستان میں فوجی مداخلت نہیں کی اور چین کے کوئی فوجی مقاصد بھی نہیں ہیں۔مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ چین کے افغان حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور طالبان کے سیاسی دفتر کے ساتھ ربطے ہیں اور اسی تعلق کی بنیاد پرچین کاکردار بہت اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…