ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں حکام نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج کی تحقیقات شروع کی ہیں جس میں مملکت میں مقیم فلسطینی شہری کو ایک شیرخوار بچی پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی پر تشدد کا مرتکب شخص بچی کا والد بتایا جاتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر فوٹیج کے وائرل ہونے کے بعد عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے اور
بچی پر تشدد کرنے اور ان سے سے سفاکانہ سلوک والے شخص کوقانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سعودی حکام نے ویڈیو کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔سعودی عرب میں وزارت محنت و سماجی ترقی کے ترجمان خالد ابوالخیل نے کہا متعلقہ مراکز تک پہنچنے والی معلومات کی تصدیق کے بعد ویڈیو میں دکھائی دینے والے شخص کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔