تہران (این این آئی)ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی رخصتی کے باوجود امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر ماجد تخت عروانچی نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی رخصتی کے بعد ایران امریکا سے مذاکرات کی بحالی پر نظرثانی نہیں کرے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران پرعاید پابندیوں کے برقرار رہنے کی صورت میں تو امریکا سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی کہا ہے کہ امریکا کیایران کے خلاف جارحانہ جنگ پسندی ناکامی سے دوچار ہوگی۔انھوں نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنےکی پالیسی کو ختم کرے۔ انھوں نے دھمکی دی کہ اگر ضروری ہوا تو ایران جوہری سمجھوتے کی مزید شرائط کو پورا نہیں کرے گا۔