اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سیاستدانوں کی موت کے پیچھے کالا جادو ایسا کون کررہا ہے ،نمٹنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟مودی سرکار کومشورہ دیدیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایوان زیریں (لوک سبھا) کی رکن پراگیہ ٹھاکر سنگھ نے یکے بعد دیگرے پارٹی رہنماؤں کی موت کی وجہ کالے جادو کو قرار دے دیا۔گزشتہ چند دنوں میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق یونین وزراء￿ سشما سوراج اور ارون جیٹلی کا انتقال ہوگیا تھا۔

دونوں رہنماؤں کا شمار حکمران جماعت کے سرکردہ افراد میں ہوتا تھا۔ان دونوں کی طبعی موت پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھوپال سے رکنِ لوک سبھا پراگیہ ٹھاکر سنگھ نے انوکھا بیان دیا ہے اور ان کی موت کا الزام بھی اپوزیشن پر لگادیا ہے۔پھوپال میں ارون جیٹلی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں پراگیہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے دوران ایک مہاراج یعنی سادھو سے ملاقات ہوئی تھی جنہوں نے کہا تھا کہ سادھنا اور پوچا پاٹ کم مت کرنا کیوں کہ اپوزیشن والے بی جے پی پر کالا جادو کررہے ہیں۔پراگیہ نے بتایا کہ سادھو نے مزید کہا کہ جادو اور نادیدہ قوتوں سے بی جے پی اور ان کے قائدین پر اثر ہوگا اور نقصان پہنچے گا، آپ بھی ان کا ٹارگٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے سادھو کی بات سنی اور پھر بھول گئی لیکن اب دیکھتی ہوں کہ سشما سوراج، بابو لال گور اور ارون جیٹلی آگے پیچھے دنیا سے چلے گئے اور اب ان کی موت پر میرے دل میں خیال آیا کہ کہیں سادھو نے سچ تو نہیں کہا تھا؟ یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں سشما سوراج وزیرخارجہ اور ارون جیٹلی وزیرخزانہ رہے ہیں جبکہ بابو لال گور ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ رہے ہیں جن کا انتقال 21 اگست کو ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…