بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

یمن ، شبوہ میں فائر بندی مستحکم کرنے کے لیے سعودی اماراتی مشترکہ کمیٹی کی تشکیل

datetime 26  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے اتحاد کی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہاہے کہ اتحاد کی مشترکہ قیادت (شبوہ) صوبے میں تمام فریقوں کی جانب سے فائر بندی پر مستقل طور پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت کو باور کراتی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کرنل المالکی نے واضح کیا کہ اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان شبوہ صوبے میں زمینی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سعودی عرب اور امارات کی ایک مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔ کمیٹی حالات و واقعات کی درستی کے علاوہ (شبوہ اور اَبین) صوبوں میں فائر بندی کو مستحکم بنانے اور عدن صوبے میں تمام کوششوں اور اقدامات کی تکمیل کے لیے کام کرے گی۔اتحادی فورسز کے ترجمان نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی مفاد کو ترجیح دیں اور یمن میں انارکی اور شورش کی آگ بھڑکانے والی ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا اور دیگر تخریب کار تنظیموں کو مواقع فراہم نہ کریں۔اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت خارجہ اور متحدہ عرب امارات میں خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت نے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا ۔ بیان میں یمن کے عبوری دارالحکومت عدن شہر کے علاوہ ابین اور شبوہ صوبوں میں جنم لینے والی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے اتحادی ممالک کی جانب سے یمن میں سیاسی، عسکری، امدادی اور ترقیاتی کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ سعودی عرب اور امارات کی حکومتوں نے باور کرایا کہ اتحادی فورسز کی کمان کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کے ساتھ تعاون اور پاسداری کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…