نیو یارک (اے پی پی) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم 41 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کی
مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے65 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔گن وائلینس آرکائیو کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات میں 41 افراد ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔