اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

چین نے امریکہ کوبدمعاش ملک قرار دیدیا،دھماکہ خیز جوابی اقدامات کا اعلان

datetime 24  اگست‬‮  2019 |

بیجنگ، نیویارک(آن لائن)امریکا کی جانب سے چین کی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے بعد چین نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ ’بدمعاش واشنگٹن کو آخر کار اپنے حصے کا تْرش پھل کھانا پڑے گا‘۔دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین اور یورپ کے ساتھ تجارتی محاذ آرائی سے خبردار کیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا مختلف مراحل میں چین کی مصنوعات پرمجموعی طور پر 550 ارب ڈالر کے ٹیرف عائد کرچکا ہے۔

حالیہ ٹیرف کے اضافے پر چین نے بھی بدلے میں امریکی مصنوعات پر 75 ارب ڈالر کا نیا ٹیرف عائد کردیا۔جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر بیجنگ سے واپسی کا حکم دے دیا ہے۔ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’ہمارے ملک نے کئی برسوں سے چین کے ساتھ بے وقوفی میں کھربوں ڈالرز ضائع کردیے، انہوں نے ہماری جائیداد کو ایک سال میں سیکڑوں اربوں ڈالر کی قیمت میں چوری کیا اور وہ اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا‘۔اس ضمن میں چین کے وزارت تجارت کے ترجمان نے واشنگٹن کے فیصلے کو ’یکطرفہ اور بدمعاشی‘ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ٹیرف میں اضافہ کر کے’کثیرجہت تجارتی نظام اور عالمی تجارتی آرڈر کو نقصان‘ پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا کو اپنے حصے کا تْرش پھل کھانا پڑے گا‘۔ترجمان نے کہا کہ ’چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ صورتحال کے بارے میں غلط اندازہ نہ لگائے، چین کے لوگوں کے عزم کو کم نہ سمجھے‘۔وزارت تجارت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ’امریکا اپنی احمقانہ غلطی کو روک لے بصورت دیگر نتائج کی ساری ذمہ داری واشنگٹن پر عائد ہوگی‘۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ رواں برس کے اواخر میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی محاذ کی وجہ سے تمام درآمدات اور برآمدات کو متاثر ہوں گی۔دوسری جانب یورپی یونین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے امریکا کو خبردار کیا کہ ٹرمپ کی چین اور یورپ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے نتیجے میں پوری دنیا کی اقتصادی صورتحال متاثر ہوگی اور بے روزگاری بڑے گی۔واضح رہے کہ فرانس کے صدر نے جی7 سمٹ انعقاد کیا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ تجارتی کشیدگی کا دائرہ پوری دنیا پر پھیل جائیگا



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…