انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن نے شامی صوبے ادلب کی صورتحال میں بہتری کے لیے باہمی کوششیں کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر کا ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبہ ادلب میں شامی فورسز کی کارروائی سے انسانی المیہ جنم لے رہا
ہے۔ شامی فورسز نے اسد مخالف باغیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے کے ساتھ ساتھ ایک ترک فوجی چوکی کا بھی محاصرہ کر رکھا ہے۔ترک صدر کے مطابق چند روز پہلے ان کے ایک فوجی قافلے پر شامی فورسز کا حملہ بھی امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اس سے مسئلے کے حل کی کوششیں متاثر ہوں گی۔