اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان میں شامل کردیا

datetime 16  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ایسی تصویر جاری کی گئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا، جس پر بھارت میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے سوشل میڈیا پر ایک نقشہ شیئر کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان میں شامل دکھایا گیا، جبکہ بھارت کی کچھ شمالی ریاستوں کو نیپال کے ساتھ منسلک کر دیا گیا تھا۔اس تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اسرائیل کی حمایت میں آواز بلند کرنے والے بھارتی صارفین خود ہی اسرائیلی فوج کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

بعض افراد نے کہا کہ “کیا ہم نے اسرائیل کی حمایت اسی دن کے لیے کی تھی؟”صورتحال کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسرائیلی فوج نے اپنی اس غلطی پر باقاعدہ معذرت کی اور وضاحت پیش کی کہ یہ ایک غیر ارادی تکنیکی غلطی تھی، جسے فوری طور پر درست کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل اور بھارت کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں قربت دیکھی گئی ہے، تاہم اس قسم کی غلطی نے بھارتی سوشل میڈیا صارفین میں بےچینی کی لہر دوڑا دی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…