بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کارگل کی جنگ میں پاک فوج کے کس خطرناک ترین ہتھیار نے ہماری  ہوائیاں اْڑا دی تھیں،بھارتی جنرل بخشی کے انکشافات

datetime 21  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کے ایک ریٹائرڈ فوجی افسر جنرل بخشی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کارگل جنگ میں ہونے والے نقصان اور بی ایس ایف کے اہلکاروں کے مابین پاک فوج کے خوف کی تمام تر کہانی بیان کر دی۔ اپنے ایک انٹرویو میں جنرل بخشی نے کہا کہ دشمن نے ساری ہائیٹس پکڑ رکھی تھیں ہماری جو پہلی پلٹن گئی وہ ان کی ٹھیک مار کے پیچھے تھی۔

دن میں کسی قسم کی کوئی حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا، کھانا بنکرز میں بنتا تھا اور یہاں تک کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں کو لیٹرین بھی بنکرز کے اندر ڈبوں میں کر کے باہر پھینکنی پڑتی تھی۔ کیونکہ دشمن سر کے اوپر ہوتا تھا اور چوبیس گھنٹے فائر ہوا تھا جس سے ہمارا بہت نقصان ہوا۔اس کے بعد مہار پلٹن آئی اْس کا بھی بہت نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ایک چھوٹی سی کہانی سناتا ہوں، ہمارا ایک جگہ بی ایس ایف کا پوسٹ تھا جب میں بٹالین کمانڈر میں چارج لیا اور اس پوسٹ پر گیا تو میں نے دیکھا کہ وہاں تباہی پھری ہوئی تھی، تمام بنکرز تباہ ہو چکے تھے اور سارے کے سارے بی ایس ایف کے جوان وہ ریورس پر تھے۔پوسٹ پر آگے کی جانب ایک بنکرز رہ گیا تھا جہاں ہمارا ایک حوالدار تھا جس نے مجھ سے کہا کہ میں آپ سے اکیلے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ میرے دریافت کرنے پر اْس نے بتایا کہ سر ہماری بہت زیادہ بے عزتی ہوئی، پاکستان اپنی ائیرڈیفنس گن کی توپ لے آیا جس کی رینج میری توپ سے زیادہ ہے۔ پاکستان نے فائر کیا تو یہاں ہمارے پاس سو کے قریب جو مٹی کے تیل کے بیرل تھے وہ سب کے سب جل گئے۔ اس کے بعد بی ایس ایف کے لڑکے گھبرا گئے اور آگے کی طرف صرف وہ حوالدار ہی تھا۔ حوالدار نے بتایا کہ پاکستانیوں نے ہمیں اچھی طرح مار لگا کر اپنے اپنے بنکرز سے نکل کر چھت پر بھنگڑا کیا اور ہماری بہت بے عزتی ہوئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…