ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل نئی دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں حکام نے مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنما شاہ فیصل کو نئی دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے انہیں واپس وادی میں بھیج دیا۔شاہ فیصل سابق بیوروکریٹ ہیں جنہیں 2009 میں مقبولیت حاصل ہوئی تھی، وہ سول سروس کا امتحان پاس کرنے والے پہلے کشمیری تھے۔

انہوں نے رواں سال جنوری میں سرکاری ملازمت چھوڑ کر جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنائی۔ رپورٹ کے مطابق انہیں نئی دہلی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد شاہ فیصل کو گرفتار یا نظر بند نہیں کیا گیا تھا۔دوسری جانب یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کی دستور ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران خبردار کیا کہ کشمیر کے معاملے پر جنگ ہوئی تو عالمی طاقتیں ذمہ دار ہوں گی جو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہیں۔پریس ٹرسٹ انڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ شاہ فیصل کو بدھ کے روز ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ترکی جارہے تھے۔تاہم بھارتی حکام یہ بتانے سے قاصرہیں کہ انہیں کس الزام میں گرفتار کیا گیا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شاہ فیصل کو نظربند کردیا گیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔بی بی سی نے کہا کہ وہ شاہ فیصل کی نظر بندی سے متعلق متضاد خبروں کی تصدیق نہیں کرسکے۔اس سے قبل شاہ فیصل نے بی بی سی کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اپنی عدم گرفتاری پر تعجب کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آرہی کہ میں اس وقت آزاد ہوں جبکہ کشمیری رہنماؤں کی ساری قیادت جیل میں ہے۔سابق بیورو کریٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دن دھاڑے آئین کا قتل کردیا۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکریٹری نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر قدغن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی عمل کو ’عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی سخت خلاف ورزی‘ قرار دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…