بیجنگ (این این آئی)سمندری طوفان ’لیکیما‘ تائیوان کے قریب پہنچ گیا، (آج) چین کے صوبے زی جیانگ کی ساحلی پٹی سے ٹکرائیگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’لیکیما‘ نامی سمندری طوفان تائیوان کے قریب پہنچ گیا، تائیوان میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ طوفان کل چین کے صوبے زی جیانگ کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔سمندری طوفان لیکیما کے
نزدیک آتے ہی تائیوان میں بارشیں تیز ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان تائیوان سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور 16 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔طوفان کے پیش نظر تائیوان میں اسکول اور دفاتر بند کردیے گئے ہیں اور پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔طوفان کا رْخ چین کی مشرقی ساحلی صوبوں کی جانب ہے، جہاں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔