سنت ابراہیمی کی ادائیگی،سعودی عرب میں حاجیوں کیلئے کتنے مویشیوں کو جمع کرلیاگیا؟تفصیلات جاری

8  اگست‬‮  2019

مکہ(آن لائن) سعودی عرب میں عازمین حج کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو جمع کر لیا گیا ہے۔ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ اور اس پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بندر الحاجر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ رواں حج سیزن کے دوران عازمین حج کے لئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے 10 لاکھ سے زائد مویشیوں کو جمع کر لیا گیا جبکہ حاجیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 40 ہزار سے زیادہ آپریٹرز ، تکنیکی ماہرین اور سپروائزرز چوبیس گھنٹے کام کریں گے۔

دریں اثنا ، سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا کہ 30 ہزار 908 افراد حج کے دوران صحت اور ہنگامی خدمات کی فراہمی کے لئے کام کریں گے۔ خدام حجاج میں وزارت صحت ، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ سکیورٹی کے خدمات فراہم کرنے والے کارکن بھی شامل ہیں۔ حج کے دوران میڈیکل اور ایمبولینس اہلکاروں کی کل تعداد 1141 رکھی گئی ہے اور اتھارٹی نے کہا ہے کہ وزارت صحت ، ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کی خصوصی ٹیموں کے ذریعہ علاج معالجے اور ایمبولینس خدمات مفت فراہم کر یں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…